مودی دنیا کے آزاد میڈیا کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟ ناروے میں خاتون صحافی نےبھارتی وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا

ناروے(قدرت روزنامہ)ناروے میں خاتون صحافی نے دنیا کے آزاد میڈیا کے سوالوں کا سامنا نہ کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھا دیا۔
اوسلو میں ناروے کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ بریفنگ کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی صحافی کا سوال نظر انداز کرکے چلے گئے۔
خاتون صحافی Helle Lyng نے ایک بار پھر مودی پر سوال داغا ، لیکن لفٹ کا دروازہ بند ہوگیا۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران بھی صحافی اور حکام کے درمیان بنیادی حقوق اور میڈیا آزادی کے معاملے پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
صحافی نے سوال کیا کہ جب بھارت میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں تو ناروے بھارت پر کیسے اعتماد کرے؟ وزیراعظم مودی آزادانہ سوالات کب لیں گے ؟
ترجمان ‘اگلا سوال’ کہہ کر دوسرے صحافی کا سوال سننے لگے ، جواب نہ ملنے پر صحافی ہال سے باہر چلی گئیں۔
بعد ازاں خاتون صحافی Helle Lyng نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئےکہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے میرا سوال لینے سے انکار کر دیا اور میں اس کی توقع نہیں رکھتی تھی۔
خاتون صحافی نےکہا کہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں ناروے پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت 157ویں نمبر پر ہے، جہاں وہ فلسطین، متحدہ عرب امارات اور کیوبا جیسے ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نےکہا کہ جن طاقتوں کے ساتھ ہم تعاون کرتے ہیں، ان سے سوال کرنا ہمارا فرض ہے۔

WhatsApp
Get Alert