سلہٹ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست، بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا


سلہٹ(قدرت روزنامہ)بنگلادیش نےسلہٹ ٹیسٹ میں رنز سے شکست دیکر پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سلہٹ کے مقام پر جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلا دیش کو جیت کے لیے 3 وکٹیں درکار تھیں جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے 121 رنز کی ضرورت تھی۔
ٹیسٹ میچ کے 5 ویں دن پاکستان ٹیم 437 رنز کے ہدف کے تعاقب 359 بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور اس طرح بنگلادیش نے قومی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دی۔
بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ڈھاکا کے مقام پر 104 رنز جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں سلہٹ میں 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

WhatsApp
Get Alert