سارے چور اور کرپٹ عمران خان کے ساتھ ہیں،نہال ہاشمی کی شدید تنقید
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سارے چور اور کرپٹ عمران خان کے ساتھ ہیں،عمران خان پہلے ان کو پکڑیں،ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے،مہنگائی کی وجہ سے ملک میں خانہ جنگی کاخطرہ ہے،ملکی مسائل کو کٹھ پتلی نہیں جمہوری حکومت حل کرسکتی ہے،اس نااہل حکومت کی رخصتی کا وقت قریب ہے،قانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ تمام فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے۔وہ ہفتہ کو مسلم لیگ ہاؤس میں اسد عثمانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ملک اس وقت ابتری کی جانب بڑھ رہا ہے
جتنے چور اور کرپٹ عمران خان کے دائیں بائیں ہیں۔اتنے ملک میں کہیں نہیں ہیں۔ عمران خان کی کہانیاں سن کرروم یادآرہاہے کہ جب روم جل رہاتھالیکن اس وقت بولیاں لگای جارہی تھیں۔عمران خان کواقتدارمیں لانے کیلے اراکین اسمبلی کی بولیاں لگائی گئیں تھیں۔الیکشن کمیشن اس معاملے کانوٹس لیناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف برابری کی سطح پرملنا ضروری ہے۔ اب تک کِئی اہم فیصلوں پرعمل درآمد نہیں ہوسکاہے۔اگرعدالت کی جانب سے گجرنالا اور نسلہ ٹاورپرنوٹس لیاجاسکتاہے توان فیصلوں پرعملدرآمدبھی ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کے چیف جسٹس کو کس نے حق دیا کہ وہ ڈیم کے نام پر فنڈ جمع کریں۔اس فنڈ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کومجروح کرکے اس کامذاق بنایاجارہاہے۔پاکستان میں پارلیمنٹ اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔نہال ہاشمی نے کہا کہ ملک میں معاشی صورتحال خراب ہے۔ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے۔مہنگای کی وجہ سیخانہ جنگی ہوسکتی ہے۔جیسی خودمختاری اسٹیٹ بینک کودی جاری ہے۔دنیامیں اس کی مثال نہیں ملتی۔نااہل تبدیلی سرکار نے آئی ایم ایف کے ہاتھوں ملک کو گروی رکھ دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام کی پروا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کادور آج کے مقابلے پرسنہری دورتھا۔اس دور میں دفاعی طورپرمضبوط ملک تھا اور معاشی طور پر مستحکم تھا۔کٹ پتلی حکومت نے نواز شریف کو پانامہ میں نہیں اقامہ کے نام پر پکڑا۔تبدیلی سرکار نئے سال میں پیٹرول بم عوام پر گرایا ہے۔اب اس حکومت کی رخصتی کاوقت قریب ہے۔نہال ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے شہبازگل جیسے بھانڈکوعوام پرمسلط کررکھاہے۔زلفی بخاری جیسے لوگ پاکستان پرمسلط ہیں ہیں۔شیخ رشید چکنے گھڑے ہیں۔ان پربہت سارے کیسزبننے چاہیں۔انھوں نے عوام کوبغاوت پراکسایاتھا۔عمران خان نے عدالت کے سامنے غلط حلف لیا۔ انھیں کلمہ پڑھ کردوبارہ مکمل حلف لیناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ میڈیاکی آزادی پرقدغن نہ لگائی جائے۔یہ ملک صرف ادارے کانہیں ہے بلکہ سب کاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بہت باصلاحیت ہے۔ان کوہی اداروں کی سربراہی کییلیے موقع ملناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ کامیاب ہوگی۔اس موقع پر اسد عثمانی نے کہا کہ پی آٹی آئی تبدیلی سرکار آئی ایم ایف کی نمائندہ ہے۔جو اس کے ایجنڈے کو ملک پر مسلط کررہی ہے۔