وزیرِ تعلیم سندھ نے عمرکوٹ میں سرکاری اسکول کے طالب علم پر مبینہ تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا

سوشل میڈیا پر چیل کے قریب گاؤں سینھوئی میں قائم گورنمنٹ طاہر شاہ اسکول کے طالب علم پر تشدد کی خبر سامنے آئی تھی


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے عمرکوٹ میں سرکاری اسکول کے طالب علم پر مبینہ تشدد کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔
سوشل میڈیا پر چیل کے قریب گاؤں سینھوئی میں قائم گورنمنٹ طاہر شاہ اسکول کے طالب علم پر تشدد کی خبر سامنے آئی تھی۔
وزیرِ تعلیم سندھ نے ڈی ای او عمرکوٹ کو فوری انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
سید سردار علی شاہ نے کہا کہ اسکولوں میں کسی بھی قسم کے جسمانی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ واقعے کی شفاف انکوائری کے بعد قانون اور قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں قانونی طور پر کارپورل پنشمنٹ ایک جرم ہے، جو طلبہ کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert