ْحکومت اپنا ہر طرح کا مشکل وقت گزار چکی ،اب ترقی کی رفتار مزید تیز ہو گی‘ ہمایوں اختر خان

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنامرضی واویلاکرلے احتساب کے بیانیے میںکوئی تبدیلی نہیںآئے گی ،وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کومشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیرمعمولی فیصلے کئے ،ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کیلئے حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں .
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت نے ضروری بیرونی ادائیگیاں ،کورونا وباء کی شدید ترین لہروں کا مقابلہ اور معیشت کو اندھے کنویں سے نکال کر اپنا ہر طرح کا مشکل وقت گزار لیا ہے او رانشا اللہ اب ترقی کی رفتار مزید تیز ہو گی .

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر معمولی فیصلے کئے کیونکہ ہم معیشت کو حقیقی معنوں میں ترقی دینا چاہتے ہیں اور عوام حکومت کی نیک نیتی پر مبنی اقدامات سے آگا ہ ہیں .
حکومت اور تمام اداروں کے ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے پاکستان مشکل دورسے نکل آیا ہے اوریہی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا، اپوزیشن لوگوںکوساتھ رکھنے اور اپنی دلی تسکین کیلئے منفی پراپیگنڈا اور مایوسی پھیلا رہی ہے اورہم انہیں ایسے نعروں سے دل بہلانے سے ہرگز نہیںروکیں گے .

. .

متعلقہ خبریں