آدمی کی محبتیں بدلتی رہتی ہیں، اس کو روز پیار ہوتا ہے، آج کل کے مرد ناراض عورتیں ہیں، اداکارہ مومنہ اقبال

اب مجھے ایسا لگتا ہے کہ زندگی میں کوئی ایسی محبت ہو یا کوئی بھی ایسا انسان ہو میں سب کے بغیر رہ سکتی ہوں، میں نے اپنےوالد کی وفات کے بعد خود کو مضبوط کرلیا ہے


لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کے الزامات لگانے والی اداکارہ مومنہ اقبال کے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ آدمی کی محبتیں بدلتی رہتی ہیں۔ اس کو روز پیار ہوتا ہے، آج کل کے مرد ناراض عورتیں ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہم عورتوں کو بنایا ہی محبتوں والا اور نزاکتوں والا ہے۔
کیا مرد کبھی کہتا ہے میں کاٹنے آیا ہوں؟، وقت کے ساتھ مردوں کی فطرت کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ لیکن آپ زندگی کو نہیں روک سکتے، آپ اپنا کام نہیں چھوڑ سکتے میں اپنا کام نہیں چھوڑ سکتی


لیکن اب مجھے ایسا لگتاہے کہ زندگی میں کوئی ایسی محبت ہو یا کوئی بھی ایسا انسان ہو میں سب کے بغیر رہ سکتی ہوں، میں نے اپنےوالد کی وفات کے بعد خود کو مضبوط کرلیا ہے۔ مجھے اب لگتا ہے کوئی چیز مجھے رُلا سکتی ہے نہ توڑ سکتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert