ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا کے 846نئے کیسز کے اندراج کی تصدیق کی ہے۔ سعودی عرب میں کرونا کے روزانہ کی بنیاد پرسامنے آنے والے کیسز میں یہ تناسب سب سے زیادہ ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انتہائی نگہداشت کے کمروں میں داخل وائرس (کرونا)سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جن کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا ویکسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک پانچ کروڑ8 لاکھ 71 ہزار افراد کو کرونا ویکسین دی جا چکی ہے۔سعودی عرب کی وزارت صحت نے ٹویٹرپر ایک ٹویٹ میں کہا کہ کرونا وائرس کے مزید 846 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض چل بسا جب کہ262 صحت یاب ہوئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…