سعودی عرب میں کرونا کے یومیہ کیسز پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا کے 846نئے کیسز کے اندراج کی تصدیق کی ہے . سعودی عرب میں کرونا کے روزانہ کی بنیاد پرسامنے آنے والے کیسز میں یہ تناسب سب سے زیادہ ہے .

میڈیارپورٹس کے مطابق انتہائی نگہداشت کے کمروں میں داخل وائرس (کرونا)سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جن کی تعداد 61 ہوگئی ہے .

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا ویکسین دینے کا سلسلہ جاری ہے . اب تک پانچ کروڑ8 لاکھ 71 ہزار افراد کو کرونا ویکسین دی جا چکی ہے . سعودی عرب کی وزارت صحت نے ٹویٹرپر ایک ٹویٹ میں کہا کہ کرونا وائرس کے مزید 846 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے . گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض چل بسا جب کہ262 صحت یاب ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں