ترجمان پاور ڈویژن کی آن لائن فراڈ کے خدشات کے پیش نظر بجلی صارفین کو جعلی کیو آر کوڈز اور مشکوک لنکس سے محتاط رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان پاور ڈویژن نے حکومتی سبسڈی سکیم کے نام پر بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ کے خدشات کے پیش نظر بجلی صارفین کو جعلی کیو آر کوڈز اور مشکوک لنکس سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صارفین کی معلومات حاصل کرنے کا ایسا کوئی طریقہ کار قانونی نہیں۔
جمعہ کو ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں صارفین کے لئے جاری نئی ایڈوائزری میں حکومتی سبسڈی سکیم کی آڑ میں آن لائن فراڈ سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی کیو آر کوڈز اور مشکوک لنکس کے ذریعے صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو ایک خاص لنک پر کلک کرکے چار مراحل میں معلومات شئیر کرنے کے بعد اسی لنک پر 6 ہندسوں والا کوڈ درج کرنے کا کہاجاتا ہے، بعض عناصر کیوآر کوڈ استعمال کرکے مذموم مقاصدحاصل کرنا چاہتے ہیں، بل کے علاوہ متعلقہ معلومات کسی اورپلیٹ فارم پر درج نہیں ہوسکتیں، معلومات کے اندراج کا یہ طریقہ کار غلط اور غیرقانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آگاہ کردیا گیا ہے، بجلی صارفین سبسڈی کے لئے کسی ڈیجیٹل یا کاغذ پر معلومات درج نہ کریں۔932
