کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں 11سالہ پشتون بچی اغواء ،اغواء کاروں نے تاوان وصولی کے بعد ماں کی آبرو لوٹ لی اور ماں کے سامنے معصوم بیٹی 8لاکھ میں نیلام


کچے کے علاقے میں ایک بار پھر انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سفاک ڈاکوؤں نے ایک ماں اور اس کی 11 سالہ بیٹی کو اغوا کر لیا۔ اغوا کاروں نے پہلے بچی کی رہائی کے لیے 30 لاکھ روپے تاوان مانگا، جو منت سماجت کے بعد 15 لاکھ روپے طے پایا۔ تاہم، جب مظلوم ماں تاوان کی رقم لے کر کچے کے علاقے میں پہنچی، تو درندوں نے اسے بدترین زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد رقم بھی چھین لی، اور اس کی آنکھوں کے سامنے معصوم بیٹی کو محض 8 لاکھ روپے میں کسی دوسرے شخص کے ہاتھ فروخت کر دیا۔
اس دل دہلا دینے والے واقعے پر عوامی حلقوں، بالخصوص پشتون برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کو بااثر عناصر کی پشت پناہی حاصل ہے، جس کی وجہ سے وہ ریاست کے اندر متوازی حکومت چلا رہے ہیں۔ پشتون عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے یہ علاقہ کلیئر نہیں کر سکتے تو انہیں موقع دیا جائے، وہ دو دن میں کچہ صاف کر دیں گے

WhatsApp
Get Alert