گذشتہ آٹھ ماہ سے میرا مومنہ اقبال کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، ثاقب چدھڑ کا وضاحتی بیان
مومنہ کے ہونیوالے شوہر نے اس کے موبائل میری کوئی ویڈیو دیکھی وہ ویڈیو دیکھ کر وہ طیش میں آگئے اور مجھے کال کر کے دھمکی دی، لیگی ایم پی اے کا ویڈیو بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے ہراسانی کیس پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق الزامات اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر انہوں نے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں ثاقب چدھڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے ان کا اداکارہ مومنہ اقبال سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی انہوں نے انہیں کسی قسم کی کال کی ہے۔
ان کے مطابق ان کے پاس اس حوالے سے مکمل ریکارڈ موجود ہے جو ضرورت پڑنے پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مومنہ اقبال اس معاملے میں ’ عورت کارڈ‘ استعمال کر رہی ہیں۔
مومنہ اقبال کیس پر کل وکیل کے اسے پانچ کروڑ کے تحائف دینے کی کردارکشی پر بیک لیش کے بعد ثاقب چدھڑ کا موقف 👇 pic.twitter.com/ZRxCJjX1Ur
— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) May 22, 2026
ان کا مزید کہنا تھا کہ مومنہ اقبال کے ہونے والے شوہر نے مبینہ طور پر ان کی ایک ویڈیو دیکھی جس کے بعد وہ شدید غصے میں آگئے اور انہیں فون پر دھمکیاں دی گئیں۔
ثاقب چدھڑ کے مطابق انہوں نے اس معاملے پر تھانے میں درخواست بھی دی ہے تاکہ دھمکیوں کی تحقیقات کی جا سکیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ مومنہ اقبال شادی کرنے جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق مومنہ کی والدہ نے بھی انہیں کال کر کے معافی مانگی ہے۔ ثاقب چدھڑ نے چیلنج کیا کہ اگر ان کی طرف سے کوئی کال ثابت ہو جائے تو ثبوت پیش کیا جائے۔
