نعمان اعجاز نے اسرابیلگیچ کو تُرکی کا یاسر حسین قرار دیدیا

(قدرت روزنامہ)سینئر پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے اداکارہ اسرا بیلگیچ کو تُرکی کا یاسر حسین قرار دے دیا۔

نعمان اعجاز نے اپنے ایک چیٹ شو میں اداکارہ اسرا بیلگیچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اُنہیں تُرکی کا یاسر حسین کہہ دیا۔

اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اسرا سوشل میڈیا پر کوئی تصویر شیئر کرتی ہیں تو اس سے اُن کے پاکستانی فالوورز ناراض ہوتے ہیں اور اُن کی تصاویر پر تنقید بھی کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’کئی مہینوں صبر کرنے اور پاکستانی مداحوں کو اپنے کپڑوں کے انتخاب پرتنقید کرنے کے لیے معاف کرنے کے بعد، کچھ عرصہ پہلے اسرا نےایک صارف کو جواب دے کر چُپ کروادیا‘۔

یاد رہے کہ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کے کپڑوں پر تنقید کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا تھا کہ ’برائے مہربانی ایسے کپڑے نہ پہنا کریں، حلیمہ باجی‘۔

جس کے جوب میں اسرا بیلگیج لکھا تھا کہ’میں آپ کو ایک چھوٹا سا مشورہ دوں گی کہ آپ مجھے فالو نہ کریں، شکریہ‘۔