جوزف وجے کے قریبی ساتھی نے اسلام قبول کر لیا ”مسجد میں سب برابرتھے”اداکار کا ایمان افروز بیان

کرناٹکا(قدرت روزنامہ)بھارتی تامل اداکار جے نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مسجد میں حقیقی سکون، برابری اور عزت کا احساس ملا۔
اداکار کے مطابق ماضی کی زندگی انہیں اندرونی سکون نہ دے سکی، تاہم مسجد میں داخل ہونے کے بعد ان کی سوچ بدل گئی جہاں سب لوگ بلا تفریق ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر عبادت کرتے ہیں۔
جے نے کہا کہ مسجد میں کسی نے انہیں ایک مشہور شخصیت کے طور پر غیر ضروری توجہ نہیں دی بلکہ سب کو برابر سمجھا گیا، یہی چیز ان کے دل کو بہت متاثر کر گئی۔
میڈیا انٹرویوز میں اداکار جے نے باضابطہ طور پر اپنے قبولِ اسلام کی تصدیق بھی کی تھی۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مستقبل میں وہ اپنا نام تبدیل کرکے ’’عزیز جے‘‘ رکھنے پر غور کر رہے ہیں۔
اداکار جے نے 2002 کی فلم ’’بگاوتھی‘‘ میں بھارتی ریاست تامل ناڈو کے بننے والے نئے وزیراعلیٰ اور اداکار جوزف وجے کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد انہیں خاص شہرت حاصل ہوئی۔
