پاکستانی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سیدہ طوبیٰ انور ان دنوں فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، جہاں حرم شریف کے صحن سے ان کی ایمان افروز تصاویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر حرم شریف کے خوبصورت اور روح پرور ماحول سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ عبایا پہنے خشوع و خضوع کے ساتھ اس مبارک سفر کا حصہ بنی دکھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اس عظیم نعمت پر خوشی کا اظہار کیا۔
