ایران کیساتھ معاہدہ اسرائیل کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج بن سکتا ہے: لنزے گراہم


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے خبردار کیا کہ ایران کیساتھ معاہدہ اسرائیل کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج بن سکتا ہے۔
لنزے گراہم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ اگر ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لیے کوئی معاہدہ اس بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ایرانی خطرات سے محفوظ نہیں بنایا جا سکتا اور ایران کے پاس تیل تنصیبات کو شدید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رہی تو ایران کو خطے میں ایک غالب قوت کے طور پر دیکھا جائے گا۔
لنزے گراہم نے یہ بھی کہا کہ ایران کا آبنائےہرمز پرکنٹرول اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت خطرناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا معاہدہ جس کے نتیجے میں ایران مستقبل میں آبنائے ہرمز پر اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنے یا کنٹرول کی صلاحیت حاصل کر لے، خطے میں ایران کے مستقل دباؤ اور بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا سبب بن سکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert