امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے ایران سے معاہدے کی حمایت کر دی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے ایران سے معاہدے کی حمایت کردی۔
سوشل میڈیا پرپیغام میں امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نےکہا صرف ڈونلڈ ٹرمپ ہی ایران کو مذاکرات کی میز پر لا سکتے ہیں،خوشی ہے ایران کے ساتھ امن معاہدہ شکل اختیار کر رہا ہے۔
مزید کہا امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی مزید تفصیلات کے منتظر ہیں،صدر ٹرمپ کی قیادت میں ہمارا ملک زیادہ مضبوط اور زیادہ قابل احترام ہے۔
