احد رضا میر نے سجل علی کو شادی کیلئے کہاں پرپوز کیا تھا؟

(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر، اداکار احد رضا میر سے علیحدگی کی خبروں کی تردیدی کردی ہے۔

سجل علی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ احد رضا میر نے اُنہیں شادی کے لیے ڈارمہ سیریل ’آنگن‘ کے سیٹ پر پرپوز کیا تھا۔

اُنہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ’ احد نے اپنے ماضی کے انٹرویوز میں میرے بارے میں بہت بات کی ہے لیکن، اب صرف وہی احد کے بارے میں بات کر رہی ہیں‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ’وہ شاذ و نادر ہی انٹرویو دیتی ہیں اور اُنہیں یہ فکر ہوتی ہے کہ اگر اُن سے احد کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ مسلسل اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتی چلی جائیں گی‘۔

سجل نے بتایا کہ’انہوں نےاحد کے ساتھ آنگن میں کام کرنا شروع کیا تو وہیں احد نے اُنہیں پرپوز کیا تھا جس کے جواب میں اُنہوں نے احد سے کہا کہ اس حوالے سے احد کو اُن کے گھر والوں سے بات کرنی پڑے گی‘۔ 

سجل علی نےاپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’اگلے ہی دن وہ بیمار پڑ گئیں اور احد کی امّی تین دن تک اُن کی دیکھ بھال کے لیے آتی رہیں، جس پر سجل کے والد بہت حیران ہوئے اور پھر سجل کی بہن نے والد کو بتایا کہ احد کے گھر والے شادی کے بارے میں سوچ رہے ہیں‘۔ 

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’جب وہ ٹھیک ہو گئیں تو احد کے والدین لاہور آئے، اور اُن کے گھر والوں سے ملے اور دونوں کی منگنی ہو گئی‘۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’انہوں نے بعد میں احد سے پوچھا کہ اُنہیں منگنی کی اتنی جلدی کیوں تھی؟‘

جس کے جواب میں احد نے سجل کو بتایا کہ ’اُنہیں ڈر تھا کہ اگر اُنہوں نے شادی کے لیے نہ کہا تو وہ سجل کو کھو دیں گے‘۔

سجل علی نے اپنے زی فائیو پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن دونوں نے اب ایک ساتھ کوئی بھی پروجیکٹ کرنے سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ اُنہیں لگتا ہے کہ (دھوپ کی دیوار ) کی ایک سادہ سی کہانی ہے اور اُنہوں نے ایک بہترین ٹیم کے ساتھ کام کیا، لیکن اب اداکارہ اور اُن کے شوہر احد نے فیصلہ کیا ہے کہ اُن دونوں کو تھوڑا سا بریک لینا چاہیئے کیونکہ دونوں ایک ساتھ بہت کثرت سے اداکاری کرتے رہے ہیں، تو اب اس وقت تک دونوں ساتھ کام نہیں کریں گے جب کوئی تک کہ کوئی  ایسی کہانی سامنے نہ آئے جس پر وہ دونوں ساتھ کام کرنے سے انکار نہ کرسکیں‘۔