صدر ٹرمپ کو معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوئی جلدی نہیں،وہ کوئی بری ڈیل نہیں کریں گے، امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےکہا ہےکہ صدر ٹرمپ کو معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوئی جلدی نہیں۔ وہ کوئی بری ڈیل نہیں کریں گے،تہران کو جواب دینے میں تھوڑا زیادہ وقت درکار ہے۔
دورۂ بھارت کےبعدروانگی سےقبل میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےامریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےکہا کہ اُمید تھی کہ رات معاہدے سےمتعلق کوئی خبرملے،اگرمعاہدہ نہ ہوا تو امریکا متبادل طریقےپرغورکرےگا، آبنائے ہرمزکھولنے کےحوالے سےمضبوط سفارتی پیشکش موجود ہے،ایران کے جوہری معاملےپر ایک مضبوط سفارتی تجویز موجود ہے
دوسری جانب ایرانی میڈیا کی جانب سےدعوی سامنےآیا ہےکہ امریکا معاہدے کے چند نکات کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے،واشنگٹن ایران کےمنجمد اثاثوں کو جاری کرنے پر تیار نہیں ہے،معاہدہ کینسل ہونے کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔
