نوازشریف کی وطن واپسی ، شاہد خاقان عباسی کھل کر بول پڑے ،تمام قیاس آرائیاں مسترد کردیں

 اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نوازشریف علاج کرا کر ہی وطن واپس آئیں گے، نوازشریف جلد واپس آتے ہیں تو ان کا ذاتی فیصلہ ہوگا، پارلیمان میں اتفاق رائے کی بالکل گنجائش ہے،شہبازشریف نے پہلے دن کہا تھا آئیں میثاق جمہوریت کر لیتے ہیں،حکومت نے جب کوئی بات کی بدنیتی پر مبنی تھی، کہنے سے کچھ نہیں ہوتا، اصلاحات چاہتے ہیں تو بیٹھ کر بات کریں ،ماضی میں ہم نے اتفاق رائے سے کئی مرتبہ ترامیم کیں۔

 شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لیگی رہنما نواز شریف کی واپسی پر سیاسی بیانات دے دیتے ہیں ،کسی شخص کو ابھی معلوم نہیں نوازشریف کب واپس آئیں گے؟نواز شریف علاج کے بغیر وطن واپس نہیں آئیں گے، نوازشریف کی واپسی پر شخصیات کے بیانات ہیں پارٹی موقف نہیں ، پارٹی موقف ہے کہ نوازشریف علاج کرا کر ہی واپس آئیں گے۔ 

انہوںنے کہاکہ پارلیمان میں اتفاق رائے کی بالکل گنجائش ہے،شہبازشریف نے پہلے دن کہا تھا آئیں میثاق جمہوریت کر لیتے ہیں،حکومت نے جب کوئی بات کی بدنیتی پر مبنی تھی، کہنے سے کچھ نہیں ہوتا، اصلاحات چاہتے ہیں تو بیٹھ کر بات کریں ،ماضی میں ہم نے اتفاق رائے سے کئی مرتبہ ترامیم کیں، حکومت کی جانب سے صرف باتیں کی جاتی ہیں ہوتا کچھ نہیں ، پارلیمان میں بحث کرائیں اور مسئلے کا حل نکالیں ، حکومتی رویہ ہی مسائل حل کرنے والا نہیں ہوتا،قومی اسمبلی کی یہ حالت ہے کہ کورم ہی مکمل نہیں ہوتا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کو بات کرنے نہیں دی جاتی، کسی سے کیا بات کریں ؟آئین پر ہر کسی سے بات کو تیار ہیں ،آئین توڑ کر ملک نہیں چلایا جا سکتا، آئین کے تحت گفتگو کرتے ہیں ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ٹیکس مکمل ہورہا ہے تو منی بجٹ کیوں پیش کیا جارہا ہے؟عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی شرائط کو مان کر منی بجٹ اسمبلی میں لایا گیا، آئی ایم ایف نے جو اہداف دیئے ہیں انہیں پورا کرنا ہوگا، ہماری حکومت ہوتی تو جھوٹ نہ بولتے ، غلط بجٹ نہ بناتے، حکومت حقائق بیان کرے، بجٹ میں کیا خامیاں تھیں سامنے لائے، حکومت نے بجٹ میں جو اہداف رکھے تھے انہیں تو پورا کرنا ہوگا، حکومت نے جعلی بجٹ عوام کے سامنے رکھا جسے آئی ایم ایف نے پکڑ لیا۔

Recent Posts

ٹیوٹا نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی…

2 mins ago

پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

کولالمپور (قدرت روزنامہ) پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ…

4 mins ago

عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 9مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ عطا تارڑ کا سوال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کا ہے کہ 9 مئی…

14 mins ago

مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے…

3 hours ago

بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا…

3 hours ago

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ملائیشین گروپ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے ملائیشین گروپ کے وفد…

3 hours ago