ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ نے این سی سی آئی اے کو اپنا مفصل بیان ریکارڈ کرا دیا ہے،وکیل میاں علی اشفاق

لاہور (قدرت روزنامہ) ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا ہے کہ ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ نے این سی سی آئی اے کو اپنا مفصل بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ چار گھنٹے تک طویل سوال جواب ہوئے۔ان کے پاس دو ٹوک اور واضح ثبوت موجود ہیں جبکہ کیس میں تفتیش کے کئی مراحل ابھی آگے بڑھیں گے۔درجنوں ایسے شواہد پیش کیے گئے ہیں جن کا فرانزک بھی ہوسکتا ہے۔اس معاملے میں وہ خود وکٹم ہیں اور ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ وہ اس مرحلے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
میاں علی اشفاق نے مزید کہا ہم بار بار اجتناب کر رہے ہیں کہ گٹر گیم میں مت جائیں اگر کوئی جائے گا اور زبردستی جائے گا تو پھر ہم اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
مومنہ اقبال کے ہسبینڈ کی پریس کانفرنس کے بعد
میاں علی اشفاق کی پریس کانفرنس
جس میں انہوں نے کہا
“گٹر گیم میں مت دل جائیں ہم بار بار اجتناب کر رہے ہیں کہ گٹر گیم میں مت جائیں اگر کوئی جائے گا اور زبردستی جائے گا تو پھر ہم اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتے ہیں pic.twitter.com/odCttmXk1F— Zaeem leghari (@Zaeemlegharii) May 25, 2026
