” لبیک ا للھم لبیک “ کی صد ا ئیں بلند ! کعبہ شر یف کے ر و ح پر و ر مناظر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسجد الحرام میں دنیا بھر سے آئے عازمین اور زائرین کی جانب سے بلند ہونے والی “لبیک اللّٰہم لبیک” کی ایمان افروز صداؤں نے فضا کو معطر کر دیا ہے۔ خانہ کعبہ کے گرد طواف میں مصروف لاکھوں زائرین کے خشوع و خضوع اور رقت آمیز دعاؤں کے روح پرور مناظر نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے ہیں۔
شدید گرمی کے باوجود اللہ کے مہمانوں کا یہ لازوال جوش و جذبہ اور ایک ہی آسمان تلے اتحاد و بھائی چارے کا یہ شاندار منظر مسلم امہ کی عقیدت اور ایمان کی حقیقی خوبصورتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
