گریٹر اقبال پارک میں خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والے دو برقعہ پوش نوجوان گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گریٹر اقبال پارک میں خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والے دو برقعہ پوش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا .

ملزم سبحان اور عثمان برقعہ پہن کر پارک میں آئی فیملیز کو ہراساں کر رہے تھے .

ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ لاری اڈا منتقل کردیاگیا . ایس پی اینٹی رائٹ فورس کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی . خواتین کو ہراساں و تنگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں .

. .

متعلقہ خبریں