آ سما ن سے حج کا خو بصو ر ت تر ین منظر ۔۔! 518 کلو میٹر کی بلند ی سے مید ا ن عر فا ت کی سحر ا نگیز سیٹلا ئٹ تصا و یر جا ری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حج کے سب سے بڑے اور اعظم رکن “وقوفِ عرفات” کے موقع پر شاہ عبدالعزیز سٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KACST) کے سعودی سیٹلائٹس نے خلا سے میدانِ عرفات کی انتہائی شاندار اور منفرد تصاویر حاصل کی ہیں۔ یہ سحر انگیز تصاویر زمین سے تقریباً 518 کلومیٹر کی بلندی سے لی گئی ہیں، جن میں یومِ عرفہ پر لاکھوں عازمینِ حج کے عظیم اجتماع کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں دنیا کی سب سے بڑی خیموں والی بستی، جبلِ رحمت اور اطراف کی سڑکوں پر سفید احرام پوش حجاجِ کرام کے سمندر کا ایک تاریخی اور روح پرور منظر پیش کیا گیا ہے۔
سعودی خلائی حکام کے مطابق ان جدید سیٹلائٹس کے ذریعے حاصل کردہ ڈیٹا اور اعلیٰ معیار کی تصاویر کا مقصد نہ صرف اس مبارک سفر کی دستاویزی فلم بندی کرنا ہے، بلکہ مکہ مکرمہ اور مشاعرِ مقدسہ میں سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے نظام کو مزید فعال اور فول پروف بنانا ہے۔

WhatsApp
Get Alert