مید ا ن عرفا ت میں عا جز ی کی ا نتہا ، نم آ نکھیں ا و ر ا للہ کے حضو ر گنا ہو ں کی معا فی کا ر قت آ میز منظر !


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حج کے رکنِ اعظم “وقوفِ عرفات” کے موقع پر جبلِ رحمت کی پتھریلی چٹانوں پر بیٹھ کر مانگی جانے والی دعاؤں کا یہ منظر روح کو تڑپا دینے والا ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید لباس میں ملبوس ایک خاتون زائر کس طرح دنیا و مافیہا سے بے خبر، اپنے رب کے حضور ہاتھ اٹھائے رو رو کر گریہ و زاری میں مصروف ہیں۔
چہرے پر جاری آنسو اور تڑپ اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ یہ بندہ اپنے خالق کے سامنے اپنی تمام تر خطاؤں کا اعتراف کر کے صرف اور صرف اس کی رحمت، بخشش اور مغفرت کا طلبگار ہے۔ یہ رقت آمیز لمحہ کائنات کا وہ خوبصورت ترین منظر ہے جہاں ایک گناہگار بندہ اپنے رحیم پروردگار کی آغوشِ رحمت میں پناہ ڈھونڈ لیتا ہے اور یہی حج کی حقیقی روح ہے۔

WhatsApp
Get Alert