محمد حسنین کی بگ بیش لیگ میں دبنگ اینٹری

سڈنی (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان گیند باز محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں تباہ کن آغاز کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ سڈنی تھنڈر کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے محمد حسنین نے آج ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا اور تباہ کن بولنگ کر کے دھاک بٹھا دی۔ محمد حسنین نے میچ کے 17ویں اور اپنے پہلے اوور میں صورت حال کو تبدیل کیا۔

انہوں نے اس اوور میں بغیر کوئی رن دیے دوسری، تیسری اور پانچویں گیند پر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر فاتحانہ آغاز کیا۔
محمد حسنین کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے سڈنی تھنڈر کو 28 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔ بگ بیش لیگ میں حسنین کے علاوہ پاکستانی بولر حارث رؤف، دلبر حسین اور سید فریدون بھی حصہ لے رہے ہیں۔ قبل ازیں سڈنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں مخالف ٹیم 19.1 اوور میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔