پا کستا ن کو جب بھی ضر و ر ت پڑ ی بلو چستا ن نے ہمیشہ ا پنا سینہ و طن کے د فا ع کے لیے پیش کیا ، و زیر ا علیٰ بلو چستا ن سر فر ا ز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حکومت، پاک افواج اور پوری قوم نے طاقتور قوتوں کے سامنے نہ جھکنے کا تاریخی اور دلیرانہ فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چاغی میں ہونے والے ایٹمی دھماکے پوری قوم کے عزم، خودداری اور دفاعی قوت کی علامت ہیں اور پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی بلوچستان نے اپنا سینہ وطن کے دفاع کے لیے پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ سردار اختر مینگل کا وزیر اعظم کی گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے چاغی کے مقام تک جانا تاریخ کا ایک اہم باب ہے، جو اس بات کا واضح پیغام تھا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یومِ تکبیر صرف قومی دفاع کی یاد نہیں بلکہ تجدیدِ عہد اور قومی یکجہتی کا دن بھی ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر ملک کے خلاف ہونے والی اندرونی و بیرونی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو شہداء کے مقدس خون کی قیمت ہر صورت چکانا پڑے گی اور دعا ہے کہ شہداء کے صدقے بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں دائمی امن قائم ہو۔

WhatsApp
Get Alert