بلوچستان سے ٹرین آپریشنز آج سے بحال کرنے کا فیصلہ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)محکمہ ریلویز نے آج سے بلوچستان سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق صوبے سے آج سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ آج پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر روانہ ہوگی جبکہ پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس صبح کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ بلوچستان سے ٹرین سروس تین روز سے معطل تھی۔

WhatsApp
Get Alert