مصباح الحق بھی کورونا کے وار سے نہ بچ سکے
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کو چ مصباح الحق میں بیرون ملک سے واپسی پر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مصباح الحق نجی دورے پر امریکہ گئے تھے جہاں سے پاکستان واپسی پر ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مصباح الحق نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
مصباح الحق نے جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ مصباح الحق دوسری بار اس عالمی وبا کی لپیٹ میں آئے ہیں۔ پہلی بار ان میں گزشتہ برس اگست میں اس وقت کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جب قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے سے واپس آ رہی تھی۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ہی عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میسی بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔