پاکپتن: پسند کی شادی کرنیوالا لڑکا قتل، لڑکی کی ٹانگیں توڑ دی گئیں

پاکپتن(قدرت روزنامہ) پاکپتن کی چک سدو پپلی میں پسند کی شادی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کی ٹانگیں توڑ دیں جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مقتول لڑکے کے والدین پر بھی تشدد کیا اور فرار ہو گئے۔
