امریکا اور ایران معاہدےکے بہت قریب ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ نہ صرف ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا بلکہ ایٹم بم بھی نہیں خریدے گا۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور ایران معاہدےکےبہت قریب ہیں، انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ فوجی آپریشن کرنا پڑے گا۔
صدرٹرمپ نےدعویٰ کیا کہ جوہم چاہتےہیں وہ ایران سے حاصل کررہے ہیں، صدرٹرمپ نے کہا کہ وہ کسی جلدی میں نہیں، ورنہ اچھی ڈیل نہیں ہوگی، یہ بھی دعوی کیا کہ سارے پتے امریکا ہی کے پاس ہیں۔
صدرٹرمپ نے جمعے کو آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا تھا مگر اب کہا کہ ڈیل پردستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائےگی۔
امریکی صدر نے کہا ایران اس وقت بہت بری پوزیشن میں ہے، ایران کی فوج، نیوی اور فضائیہ کا مکمل صفایا کیا جاچکا ہے۔
