آئندہ مالی سال کیلئے پبلک سیکٹر ڈيولپمنٹ کی مد میں 1126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئندہ مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈيولپمنٹ پروگرام کی مد میں 1 ہزار 126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجت کی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے اور کمیٹی کی تجاویز قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائيں گی جس کا اجلاس 3 جون کو وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں متوقع ہے۔
اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے لیے پبلک سیکٹر ڈيولپمنٹ پروگرام کی مد میں 1 ہزار 126 ارب روپے اور جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4 فیصد مختص کرنے کی بھی تجویز ہے۔
