ڈاکٹرفاروق ستار کی جہانگیرترین سے ملاقات ، آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق
Pکراچی /لاہور(قدرت روزنامہ) سربراہ تنظیم(ایم کیو ایم پاکستان)بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے گزشتہ روزتحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔
ذرائع کے ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے کراچی شہر اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی اور آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔ڈاکٹر فاروق ستار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملاقات میں کراچی سمیت ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار نے یہ بھی بتایا ہے کہ جہانگیر ترین نے آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔