ڈاکٹرفاروق ستار کی جہانگیرترین سے ملاقات ، آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق

Pکراچی /لاہور(قدرت روزنامہ) سربراہ تنظیم(ایم کیو ایم پاکستان)بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے گزشتہ روزتحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی .

ذرائع کے ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے کراچی شہر اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی اور آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق کیا .

ڈاکٹر فاروق ستار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملاقات میں کراچی سمیت ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی . سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار نے یہ بھی بتایا ہے کہ جہانگیر ترین نے آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں