ایران جنگ:امریکی ایف15طیارہ چینی میزائل سے گرایا گیا:امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اپریل میں جنوب مغربی ایران میں گرایا جانے والا امریکی ایف 15 ای اسٹرائیک ایگل لڑاکا طیارہ غالباً چین ساختہ کندھے پر رکھ کر فائر کیے جانے والے فضائی دفاعی میزائل (مین پیڈز) کا نشانہ بنا۔
رپورٹ کے مطابق اس معاملے سے آگاہ 3 ذرائع نے بتایا کہ امریکی حکام اب بھی واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابھی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب چین نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
