گلگت بلتستان الیکشن؛ نوازشریف کو انتخابی مہم کیلئے این او سی جاری


گلگت(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو گلگت بلتستان انتخابی مہم کیلئے این او سی جاری کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوازشریف کو انتخابی مہم کیلئے این او سی گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے جاری کیا، الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ نوازشریف کے انتخابی دورے کیلئے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔
نوازشریف کادورہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی سے مشروط قرار دیا گیاہے۔قائد ن لیگ 2جون کو انتخابی سرگرمیوں کے سلسلے میں گلگت بلتستان پہنچیں گے۔

WhatsApp
Get Alert