بیت اللہ سے جد ا ئی کے لمحے حجا ج کر ام کی آ نکھیں ا شکبا ر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد دنیا بھر سے آئے لاکھوں حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مقدس سرزمین سے رخصت ہوتے وقت جذباتی مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
حجاج کرام نے مسجد الحرام، خانہ کعبہ اور دیگر مقدس مقامات سے الوداعی لمحات کو اپنی زندگی کے یادگار ترین لمحات قرار دیا۔ کئی عازمین کی آنکھیں اشکبار دکھائی دیں، جبکہ وہ بار بار اس دعا کا اظہار کرتے رہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں دوبارہ اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے۔
عازمین حج کا کہنا تھا کہ حج کا یہ روحانی سفر زندگی بھر کی یادوں کا سرمایہ بن گیا ہے اور مقدس مقامات سے جدائی ان کے لیے انتہائی جذباتی لمحہ ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی حجاج کرام کی رخصتی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں صارفین روح پرور اور دل کو چھو لینے والے مناظر قرار دے رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert