با ر گا ہ مصطفی ﷺ میں لا کھو ں حا جیو ں کی آ نکھیں نم مسجد نبو ی میں ر قت طا ری کر د ینے و ا لے ر و ح پر و ر منا ظر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فریضہِ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد دنیا بھر سے لاکھوں حجاجِ کرام کی مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بارگاہِ مصطفیٰ ﷺ میں حاضری کے دوران ہر زائر کی آنکھیں نم اور دل عقیدت سے لبریز نظر آئے۔
مسجد نبوی ﷺ کے روح پرور ماحول میں سنہری جالیوں کے سامنے کھڑے اللہ کے مہمانوں پر ایک عجیب سی رقت طاری تھی اور ہر طرف سسکیوں اور گریہ و زاری کی گونج تھی۔ حضورِ اکرم ﷺ کے آستانے پر ایک عاجز سائل کی طرح سر جھکائے حجاج نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن اور گناہوں کی معافی کے لیے رو رو کر خصوصی دعائیں مانگیں۔
عقیدت اور بندگی سے ہارا یہ دل گداز منظر وہاں موجود ہر شخص کو آبدیدہ کر رہا تھا، جو یہ گواہی دے رہا تھا کہ دیارِ حبیب ﷺ کی تڑپ ہر امتی کے دل کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔
