عمرہ زائرین کیلئے بڑی خبر، ویزا درخواستوں کا عمل شروع


ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزے کی درخواستیں باضابطہ طور پر قبول کرنا شروع کر دیں۔
عرب میڈیا کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے ویزہ کی درخواستیں 31 مئی سے وصول کی جا رہی ہیں، عمرہ زائرین آج سے ناسک ایپ کے ذریعے عمرہ کا اجازت نامہ بھی حاصل کر سکیں گے جس کے بعد انہیں عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو ویزوں کا اجرا 9 مارچ 2027 تک جاری رہے گا۔عمرہ زائرین کے لیے مکہ سے روانگی کی آخری تاریخ 7 اپریل 2027 مقرر کی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert