“عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے” ،صحافی کے اس سوال پر جہانگیر ترین کا ایسا جواب جو وزیر اعظم کو بالکل پسند نہ آئے

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اتوارکوکراچی میں مصروف ترین دن گزارا، انہوں نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ملاقات کی جس میں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہاکہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیاء کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے۔ امیرآدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔صحافی نےسوال پوچھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا سستا ترین ملک ہے آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں ۔ صحافی

کے اس سوال پر جہانگیر ترین نے کہا کہ غریب آدمی کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے، غریب آدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے راجہ ہاؤس میں فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناء انہوں نے تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی ہے۔ملاقات میں تعمیر وترقی، ملکی استحکام سمیت ملکی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت گورننس کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان فاروق ستار اور شہباز شریف ملاقات کا بھی تذکرہ ہوا۔دونوں رہنماؤں میں مسائل کے حل کے لیے قومی ایجنڈہ بنانے اور ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔فاروق ستار نے کہا کہ مستقبل میں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔میں ہر فورم پر ہر جگہ کسی کے ساتھ بھی ملنے اور بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ کراچی کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے عشرت العباد اور شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ فاروق ستار نے کہا کہ میرا مقصد شہر اور عوام کی فلاحی اور ترقی ہے۔اسکے لیے قومی ترقی اور استحکام کا ایجنڈہ سب کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہوں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ سندھ خصوصا کراچی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ معاشی مسائل بڑھتے جارہے ہیں، سب کو ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ہاتھ اگے بڑھ کر چلنا ہوگا۔دونوں رہنماؤں کا آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق ہوا۔