عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے، نسیم الرحمٰن ملاخیل


کوئٹہ:صوبائی مشیرماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل سے عید کے موقع پر مختلف وفودنے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی اس موقع پر وفود نے صوبائی مشیر کو اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر علاقے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
صوبائی مشیر نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے وفود کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے کے ذریعے مسائل کے فوری اور موثر حل کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہےاور حکومت کی پالیسی کے مطابق ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے تاکہ تمام بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں، نکاسی آب، ماحولیات کے تحفظ اور دیگر عوامی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو انکے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر میسر ہوں اور ان کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔
وفود نے مشیر ماحولیات کی عوامی مسائل میں دلچسپی اور علاقے کی ترقی و عوام کی خوشحالی کے لئے اتھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں علاقے میں مزید مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

WhatsApp
Get Alert