کمشنر لورالائی سے سیکرٹری آر ٹی اے کی ملاقات، ٹرانسپورٹ امور پر تبادلہ خیال

لورالائی (قدرت روزنامہ) کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ سے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) امیر محمد مندوخیل نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دفتری امور، ٹرانسپورٹ سے متعلق انتظامی معاملات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری اور متعلقہ امور میں باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے سرکاری امور کی بروقت انجام دہی اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے امیر محمد مندوخیل نے اپنے ادارے کی کارکردگی اور جاری اقدامات سے متعلق کمشنر کو آگاہ کیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
