پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ڈرامے بازی کرکے شکست سے بچنا چاہ رہے ہیں، سعید غنی

کراچی (قدرت روزنامہ)سعید غنی کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ڈرامے بازی کرکے شکست سے بچنا چاہ رہے ہیں . وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو پتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں انہیں شکست ہوگی، یہ ڈرامے بازی کرکے بلدیاتی الیکشن سے بچنا چاہ رہے ہیں .

پی پی رہنما نے کہاکہ کراچی سمیت پورے سندھ سےپیپلزپارٹی کامیاب ہونےکی پوزیشن میں ہے، سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانےکیلئےتیارہے . انہوں نے کہاکہ جو نئے صدر بنے ہیں پی ٹی آئی سندھ کے وہ رہی سہی پی ٹی آئی کا بھی جنازہ نکال دیں گے، کہتے ہیں کہ ہم صوبہ سندھ میں حکومت بنائیں گے، پتا نہیں کون سا نشہ کرکے آتے ہیں .
سعید غنی نے کہاکہ جہاں سے صدر پاکستان اور گورنر سندھ جیتے اب کینٹونمنٹ کے الیکشن میں ہم کامیاب ہوئے، جن کاندھوں پر یہ تکیہ کیے ہوئے ہیں اب ان کاندھوں میں بھی سکت نہیں رہی کہ ان کی برائیوں کا بوجھ اٹھا سکی . وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ حکومت تین برسوں سے عوام پر ظلم کے ریکارڈ قائم کرتی رہی ہے، نئے سال کے آغاز پر پہلی جنوری کو ہی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا .
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارسطو وزیر کہتے ہیں کہ بلدیاتی قانون ملک کے لیے خطرہ ہےاسٹیٹ بینک کو جس طرح ملک کے کنٹرول سے نکالا جارہا ہے وہ ملک دشمنی ہے2018 میں جیسے ہی انکی حکومت بنی تو پنجاب کے منتخب نمائندوں کو فارغ کردیا گیاارسطو کو بتائیں کہ مردم شماری کرانا وفاق کی زمہ داری ہے . وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ ہم نے جب مردم شماری میں خرابی کی نشاندہی کی تو لوگوں کو گرفتار کیا گیا .
سعید غنی نے کہاکہ وفاق نے کووڈ سے متاثرہ لوگوں کو پیسے دیے تو وہاں ہزاروں لوگ اکھٹے ہوگئے تھے، ہم نے اعتراض کیا کہ لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے سے کووڈ اور پھیلے گا اسے بینظیر انکم سپورٹ کے ڈیٹا کے مطابق گھروں پر تقسیم کرائیں . انہوں نے کہاکہ گندم غائب کرانے کے الزام بھی یہ اسد عمر جھوٹا لگاتے ہیں،وفاقی وزرا نے کہا20 ارب کی گندم غائب ہوئی، پہلےبھی بتاچکےگندم غائب نہیں ہوئی .
وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ اب پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ آیا ہے ، جو کابینہ سے منظور کرایا گیاکابینہ میں ایم کیو ایم اور جے ڈی اے موجود تھے انہوں نے منی بجٹ کی مخالفت کیوں نہیں کی؟انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے پی ٹی آئی کی جانب سے عوام پر کیے گئے مظالم میں برابر کی شریک ہیں .

. .

متعلقہ خبریں