ہم نے سفارتکاری کے ذریعے پاک بھارت جنگ ختم کرائی: ٹرمپ کے بعد مارکو روبیو بھی کریڈٹ لینے لگے

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ٹرمپ کے بارہا پاک بھارت جنگ رکوانے کے تذکرے کے بعد اب امریکی وزیر خارجہ نے بھی اس معاملے کا کریڈٹ لے لیا۔
مارکو روبیو نے سینیٹ خارجہ کمیٹی کے سامنے پیشی کے دوران گفتگو میں کہا کہ ہم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرایا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دوسرا معاملہ بھارت اور پاکستان کا تھا، ہم نے وہ جنگ ختم کرائی اور اس میں ثالثی و سفارتی کوششوں کے ذریعے ہماری مدد شامل تھی۔
#WATCH | On India-Pakistan, US Secretary of State, Marco Rubio says, "We did a peace deal with Azerbaijan and Armenia… The second is India-Pakistan. We ended that war. We were involved in helping broker that… We are carrying out diplomacy all over the world constantly and… pic.twitter.com/Q9D0NTdnF2
— ANI (@ANI) June 2, 2026
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں مسلسل سفارت کاری میں مصروف ہے اور کئی معاملات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔
