پاکستان کسٹمز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑےگھپلےکا انکشاف

(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑےگھپلےکا انکشاف ہوا ہے۔

 کسٹمز کے کوئٹہ کلیکٹریٹ کے خلاف کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑے گھپلے کی تحقیقات ہوئیں کوئٹہ کسٹمز کلیکٹریٹ کے خلاف ابتدائی تحقیقات میں گاڑیوں کی نیلامی میں بڑے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق گھپلوں کی تحقیقات پاکستان کسٹمز کے گریڈ 20 کے سینئر افسر محمد یعقوب کے حوالے کی گئی ہے ابتدائی تحقیقات میں من پسند افراد سے ملی بھگت کر کے گاڑیاں سستے داموں نیلام کروانے کا انکشاف ہوا ہے گاڑیوں کی نیلامی میں گھپلوں سے ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا کوئٹہ کلیکٹریٹ میں گھپلے سامنے آنے کے بعد ملک کے دیگر کسٹمز دفاتر کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا امکان ہے۔

ادھر چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب مقدمات میں سزاؤں کی مجموعی شرح 66 فیصد ہے اسلام آباد سے جاری بیان میں چیئرمین نیب نے دعویٰ سے کہا کہ نیب پہلی بار ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا، جنہیں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 66 مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا ہے، 94 میگا کرپشن کیسز متعلقہ احتساب عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں گزشتہ 4 سالوں میں 1194 ملزمان کو احتساب عدالتوں نے سزا سنائی نیب مقدمات میں سزاؤں کی مجموعی شرح 66 فیصد ہے، متعلقہ افسران پاکستان کو کرپشن فری بنانے میں کوششیں دوگنا کریں۔

دوسری جانب ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نےاسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 50 ہزار یو اے ای درہم برآمد کرلیے ملزم یہ رقم غیر قانونی طور پر ملک سے باہر اسمگل کرنا چاہ رہا تھا اسلام آباد ایئرپورٹ سے پی آئی اے پرواز سے دبئی روانگی کے لیے پہنچنے والے مسافر عطااللّٰہ کی تلاشی لی گئی تو اس کے دستی سامان کی اسکیننگ کے دوران غیر ملکی کرنسی کی نشاندہی ہوئی۔

Recent Posts

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

13 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

31 mins ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

48 mins ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

60 mins ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

1 hour ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

1 hour ago