پی ٹی آئی کی بے بنیاد شکست کی خبریں چل رہی ہیں، پرویز خٹک

نوشہرہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بے بنیاد شکست سے متعلق خبریں چل رہی ہیں .

 تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک ںے کہا کہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی نے 19 ، پی ٹی آئی نے 17 اوراے این پی نے 4 نشستیں حاصل کی ہیں پی ٹی آئی نے دو ڈویژنوں میں سب سے زیادہ ووٹ لیے ہیں .

دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار خود حیران و پریشان ہیں کہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں اتنا ووٹ کس طرح ملا، نہ تو ان کے پولنگ ایجنٹ تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی انتخابی مہم چلائی تھی پی ٹی آئی اب بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، جس نے کے پی کے کی 17 تحصیلوں میں کامیابی حاصل کی .

پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں بیشتر آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں انسان غلطیوں سے سبق سیکھتا ہے، دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی .

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی رائے سے ویلیج کونسل کی سطح پر پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کی جائے گی اورنچلی سطح کی تنظیم کو مضبوط بنایا جائے گا نوشہرہ کو ایک نیا اسپتال ملے گا جس میں تمام ضروری سہولتیں میسر ہوں گے اور ہمارے مریضوں کو علاج کے لیے پشاور جانے کی ضرورت نہیں ہو گی .

وزیر دفاع نے کہا کہ اسی طرح ہاسٹل اور میڈیکل کالج کی بلڈنگیں بھی جلد تیار ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ میں خود کنسٹرکشن کا کام کرتا ہوں لہذا مجھے پتہ ہے کام کیسے ہوتے ہیں؟ 100 کروڑ روپے کی لاگت سے ہم نے پل بنایا ہے جب کہ 2013 میں وعدہ کیا تھا کہ موٹروے انٹرچینج اور پل بناؤں گا .

پرویز خٹک نے کہا کہ اس وقت میں نے وعدہ کیا تھا کہ وفاق میں آتے ہی اپنے وعدے پورے کروں گا اور آج پل بن گیا ہے جب کہ موٹروے انٹرچینج کی منظوری ہوچکی ہے، جلد بن جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں