حصہ ڈالیں اور پیارے نبیﷺ کی امت کی مدد کریں ٗ محمد رضوان پاک افغان سرحد پہنچ گئے

پشاور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان افغانستان کی عوام کی مدد کے لیے پاک افغان سرحد پہنچ گئے۔کرکٹر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ اس وقت افغانستان کی بہادر عوام کو ہماری مدد کی شدید ضرورت ہے، انہیں غذا، رہائش، گرم کپڑے اور ادویات وغیرہ کی ضرورت ہے۔محمد رضوان نے پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ساتھ پاک افغان سرحد پر صورت حال کا جائزہ لینا ایک آنکھ کھول دینے والا تجربہ تھا۔کرکٹر نے مداحوں سے افغانستان کی عوام کے لیے

مدد کی درخواست کی اور کہا کہ سب اپنا حصہ ڈالیں اور پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی مدد کریں۔