بلوچستان حکومت کا توانائی بچت کے تحت کاروباری اوقاتِ کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)حکومتِ بلوچستان نے وفاقی حکومت کی ہدایات پر توانائی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے بند ہوں گے جبکہ شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریباتی مقامات رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
اسی طرح ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کام جاری رکھ سکیں گے، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ فارمیسیز، ہسپتال، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، جم، اسپورٹس سہولیات، آئی ٹی کمپنیز اور کال سینٹرز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
حکومتِ بلوچستان کے مطابق یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور ضلعی انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert