ڈیرہ مراد جمالی: پولیس کی بڑی کارروائی، 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی برآمد، 6 ملزمان گرفتار


ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ) کچھی کے تھانوں کھٹن اور بھاگ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی بڑی واردات میں لوٹی گئی 50 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کچھی کے علاقے میں کی گئی جہاں تین تھانوں کی پولیس نے ایس ایچ اوز کی نگرانی میں مشہور شفو گینگ کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران ڈکیتی کا مال برآمد کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کو توقع ہے کہ تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔

WhatsApp
Get Alert