ایران نے امریکا کے نئے مسودے پر اپنا جواب ابھی نہیں بھیجا، اتفاق ہوا تو ایم او یو 4 مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا: ایرانی میڈیا


تهران(قدرت روزنامہ)ایرانی خبر ایجنسی فارس نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے نئے مسودے پر اپنا جواب ابھی نہیں بھیجا ، مسودے پر اتفاق ہوا تو امریکا اور ایران کے درمیان ایم او یو 4 مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔
ایرانی خبرایجنسی نے ایرانی مذاکراتی وفد کی میڈیا ٹیم کے رکن کے حوالے سے کہا کہ ایران ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا جس میں لبنان کو نظرانداز کیا جائے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا کے نئے مسودے پر ایران کا جواب ابھی نہیں بھیجا گیا ہے۔اگر اتفاق ہوگیا تو امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کو 4 مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد مذاکرات کے پہلےمرحلے میں ناکامی کی وجہ ایران کا جوہری مذاکرات میں شمولیت سے انکار تھا۔

WhatsApp
Get Alert