محکمہ تعلیم سندھ کا نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2022ء سے شروع کرنیکا فیصلہ
کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے محکمہ تعلیم نے نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2022سے شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔صوبائی محکمہ تعلیم نے رواں سال 2022 میں تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق شیڈول جاری کردیا۔
محکمے کے مطابق نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل 2022 سے ہوگا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ جماعت اول سے 7 کے سالانہ امتحانات 10 سے 20 مارچ تک ہوں گے۔
اسی طرح میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ ایف اے، ایف ایس سی کے امتحانات 18 جون سے شروع ہوں گے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق رواں سال شارٹ سلیبس کی بجائے مکمل سلیبس میں سے امتحان لیا جائے گا۔